Tameerewatan
tameerewatan

بجلی بلوں سے فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا نے بجلی بلوں پر عائد فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے دی۔

کامل علی آغا نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ بجلی بلوں پر فکس چارجز عوام کےلیے عذاب بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اپنے لاجز کے یونٹس کی قیمت 6200 روپے ہے، جس پر 6800 فکس چارجز ہیں۔

سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جو بندہ 100یونٹس استعمال کر رہا ہے، اسے 400 یونٹ کے پیسے دینا پڑ رہے ہیں، کمیٹی فکس چارجز کو ظلم قرار دیتے ہوئے خاتمے کی سفارش کرے۔

دوران اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بجٹ کے بعد پاور ڈویژن کو بلا کر ان سے پوچھ لیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More