Tameerewatan
tameerewatan

بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

بھارت کے مشہور ڈرامے کمکم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنچیتا اوگلے نے مبینہ طور پر مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے نہ کوئی مشکوک چیز  اور نہ ہی کوئی خودکشی نوٹ برآمد ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اداکارہ کے والد نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی  موت کا ذمہ دار کسی کو ٹھہرایا ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر اپنی آخری پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہیں مشہور گانے ‘ڈفلی والے’  گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اداکارہ کی موت کی خبر پر ان کے مداحوں کی جانب سے غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More