Tameerewatan
tameerewatan

کھڈکوچہ جنگ کا میدان بن گیا؟ سیکیورٹی قافلے پر حملے کے بعد شدید جھڑپیں

کھڈکوچہ میں مبینہ حملوں کی اطلاعات، ڈی ایچ کیو مستونگ میں ایمرجنسی نافذ

 ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر مبینہ حملوں کی اطلاعات کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال مستونگ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید احمد میروانی کی ہدایت پر تمام ایمبولینسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق کھڈکوچہ کے علاقوں کنڈ عمرانی، گرو اور انجیری میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر تین مختلف مقامات پر مبینہ حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ علاقوں میں نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔

تاحال حملوں، ممکنہ جانی نقصان یا کسی آپریشن کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More