Tameerewatan
tameerewatan

ضلع کوئٹہ کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری، کوئٹہ ڈویژن میں بڑا انتظامی ردوبدل

ضلع کوئٹہ کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری، کوئٹہ ڈویژن میں بڑا انتظامی ردوبدل

 حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے حوالے سے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے ضلع کوئٹہ کو دو الگ اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نئی انتظامی و جغرافیائی تبدیلی کے بعد کوئٹہ ڈویژن اب مجموعی طور پر تین اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ضلع کوئٹہ کو درج ذیل دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے:ضلع کوئٹہ ایسٹ (مشرقی): اس ضلع میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز کو شامل کیا گیا ہے۔ضلع کوئٹہ ویسٹ (مغربی): اس ضلع میں کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز شامل ہوں گی۔

مستونگ کی کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت نوٹیفکیشن میں ایک اور اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کر دیا گیا ہے اور اب اسے کوئٹہ ڈویژن کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انتظامی معاملات کو بہتر بنانا، عوام کو نچلی سطح پر سہولیات کی فراہمی کو آسان بنانا اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر شہر کے انتظام و انصرام کو زیادہ موثر بنانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More