Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان کے لیے دھماکے دار خوشخبری ،اب سفر گھنٹوں میں نہیں منٹوں میں

بلوچستان کے لیے دھماکے دار خوشخبری ،اب سفر گھنٹوں میں نہیں منٹوں میں

کوئٹہ: بلوچستان میں فضائی سفری سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ساؤتھ ایئر لائنز آج اپنی پہلی ڈومیسٹک پرواز کا آغاز کر رہی ہے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل پہلی پرواز کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

ساؤتھ ایئر لائنز کی نئی فضائی سروس کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اہم شہر تربت کو ملک کے دیگر بڑے شہروں سے فضائی رابطوں کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، جس سے عوام کو بہتر، محفوظ، تیز رفتار اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

حکام کے مطابق نئی فضائی سروس نہ صرف مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا کرے گی بلکہ تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایئر لائنز کا آغاز بلوچستان کو ترقی، بہتر رابطوں اور نئے معاشی مواقع سے جوڑنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More