ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ منصفانہ ہے، معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے، توقع ہے کہ ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ آسان ہو گا، یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے، ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے، اس کے ساتھ معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے امریکا کی ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں کوئی پیسہ نہیں لگائے گا، معاہدے کے تحت ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس پر جہنم ڈھا دیں گے، ایران کا افزودہ یورینیئم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔