Tameerewatan
tameerewatan

محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان

لاہور: پاکستان کے خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے (سپارکو) نے محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق نیا چاند 15 جون 2026 کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ سائنسی تجزیے کے مطابق 15 جون کی شام پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ فلکیاتی معلومات کی بنیاد پر یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم محرم الحرام کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی سال کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتوں اور شرعی اصولوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More