حکومت ناکام ہوچکی، استعفیٰ دے کر قومی حکومت کی راہ ہموار کرے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید اور فوری مستعفی ہو کر قومی حکومت کے لیے راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت گورننس، معیشت، سیکیورٹی اور عوامی فلاح کے تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی حکومت اور نئے انتخابات ہی دیرپا حل ثابت ہو سکتے ہیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ بین الاقوامی کشیدگی کے دوران امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے، عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا اور اس کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہونا چاہیے۔