Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان میں استحکام اس وقت آئے گا جب بانی سے متعلق تشویش ختم ہوگی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیش گوئیاں چلتی رہتی ہیں اب بہت ہو گیا، چار سال سے لوگ پیش گوئیاں سن رہے ہیں اب استحکام آنا چاہیے۔ 

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اس وقت آئے گا جب بانی سے متعلق تشویش ختم ہوگی، میں عوامی طاقت، ان کے جذبات اور  احساسات پر یقین رکھتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ جب اقتدار آجائے تو اس کی طاقت پر لوگوں کو جیلوں میں نہیں ڈالنا چاہیے، کل اڈیالا ہمارے سارے لوگ پہنچ گئے تھے، پنجاب میں بجٹ پیش ہو رہا تھا اس لیے وہاں کے ایم پی اے نہیں پہنچ سکے۔

چیئرمین نے پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کی کچھ توقعات ہیں، ان شاءاللہ ان کو پورا کریں گے، کشمیر میں جو عوامی مطالبات ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں، ان کی 12 سیٹوں سے متعلق جو ایشو ہے وہ آئینی مسئلہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا وہ فیصلہ کشمیر اسمبلی اور منتخب نمائندوں کو کرنا ہے، خواہش ہے بانی سے ملاقات ہو اور ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ دیں، جب تک ملاقات نہیں ہوتی تو کوئی بجٹ نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جو فیصلہ کرینگے اسے سپورٹ کرنا ہے، امریکا ایران جنگ میں جس کا بھی کردار تھا ہم نے اس کو سراہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More