Tameerewatan
tameerewatan

ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی

ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی

ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی قیمت انتہائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال صرف 4,500 سے 5,000 پاکستانی روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

سینٹرل بینک آف ایران کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریال کی قدر عالمی کرنسیوں سمیت پاکستانی روپے کے مقابلے میں مزید گر گئی ہے:

پاکستانی روپیہ بمقابلہ ریال: 100 پاکستانی روپے کی سرکاری قیمت 5 لاکھ 17 ہزار 104 ایرانی ریال مقرر کی گئی ہے، یعنی 1 پاکستانی روپیہ تقریباً 5,171 ایرانی ریال کے برابر ہو چکا ہے۔

امریکی ڈالر (سرکاری ریٹ): ایک امریکی ڈالر کی قیمت 14 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ کر 14 لاکھ 36 ہزار 205 ریال ہو گئی ہے۔

یورو (سرکاری ریٹ): ایک یورو کی سرکاری قیمت 16 لاکھ 33 ہزار 131 ریال تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ریٹس کے علاوہ مجاز منی چینجرز کے ‘ثناء سسٹم’ میں ڈالر 15 لاکھ 17 ہزار اور یورو 17 لاکھ 25 ہزار ریال سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی اوپن مارکیٹ کی صورتحال مزید ابتر ہے، جہاں 1 امریکی ڈالر 18 لاکھ 60 ہزار سے 18 لاکھ 90 ہزار ریال کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

تاجروں کے لیے اہم ہدایت
کرنسی ڈیلرز اور معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں غیر معمولی فرق کے باعث آنے والے دنوں میں ایرانی ریال کی قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، لہٰذا تاجر محتاط رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More