Tameerewatan
tameerewatan

محکمہ داخلہ کا بڑا ایکشن، پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر کرفیو لگا دیا گیا

محکمہ داخلہ کا بڑا ایکشن، پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر کرفیو لگا دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع نوشکی میں امن و امان کی صورتحال کے باعث 31 جولائی تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو منگل کی رات 8 بجے سے جمعرات 31 جولائی کی رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران نوشکی کی حدود میں شہریوں کی بلا اجازت نقل و حرکت اور گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران عوامی اجتماعات، جلسے جلوس اور غیر ضروری سفر پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم ڈپٹی کمشنر نوشکی کو سرکاری ملازمین، طبی عملے، ریسکیو اہلکاروں اور ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو خصوصی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More