Tameerewatan
tameerewatan

عالمی مارکیٹ میں تیل کا بحران: امریکہ ایران کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی

عالمی مارکیٹ میں تیل کا بحران: امریکہ ایران کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 2.77 ڈالر اضافے کے بعد 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 11 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں 15.9 فیصد اضافہ ہوا، جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 2.35 ڈالر اضافے کے بعد 84.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 15.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی گیلن قیمت 4 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا ایران کشیدگی شروع ہونے کے بعد امریکی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مزید بگاڑ کی صورت میں عالمی توانائی مارکیٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں فوری کمی کے امکانات محدود نظر آ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More