Tameerewatan
tameerewatan

تنظیم چھوڑو گے تو مار دیے جاؤ گے، خضدار سے گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ کا دل دہلا دینے والا بیان

تنظیم چھوڑو گے تو مار دیے جاؤ گے، خضدار سے گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ کا دل دہلا دینے والا بیان

خضدار: سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد حبیب اللہ نے دورانِ تفتیش دہشت گرد نیٹ ورک، تربیتی مراکز اور مختلف کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ کا رہائشی گرفتار ملزم حبیب اللہ نے بتایا کہ اسے مالی لالچ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے تنظیم میں شامل کیا گیا۔ اس کے مطابق اسے چنل دشت اور سرگڑھ کیمپ میں جدید اسلحہ، بارودی مواد کے استعمال، حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائی کے بعد فرار ہونے کی تربیت دی گئی تھی۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ خضدار، نال اور بیلہ سمیت متعدد حملوں میں ملوث رہا، جبکہ مختلف دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ، گولہ بارود، خوراک اور ادویات کی فراہمی کا کام بھی کرتا رہا۔ اس کے بقول ہر کارروائی کے بعد اسے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے یہ انکشاف بھی کیا کہ تنظیم میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد بے روزگاری اور مالی مشکلات کا شکار تھے، جبکہ تنظیم چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ سیکیورٹی اداروں نے ملزم کے بیان کی روشنی میں مزید تحقیقات اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More