Tameerewatan
tameerewatan

خضدارمیں ترقی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

خضدار(بیورورپورٹ)خضدارکے مضافاتی علاقہ ساسول میں ترقی دعوے دھرے کےدھرے رہ گئے ہیں ہردورمیں ساسول کےعوام کو نظرانداز کیاگیا ہےصوبے کے موجودہ پی ایس ڈی میں ساسول کو مکمل نظراندار کرکے علاقہ عوام کو مایوس کردیا ہے ساسول کے عوام بائیسویں صدی کے شروع میں بھی مواصلاتی نظام صحت وتعلیم حتاکہ روڈ جیسی نعمت سے یکسرمحروم ہے ان خیالات کا اظہار خضدار کے علاقہ ساسول کے قبائلی متعبرین وعوامی حلقوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا باغبانہ کے علاقہ ساسول کے عوام کو ہر ہمیشہ ترقیاتیی کاموں سے محروم کرتاآرہاہے یہاں کے علاقہ میں ترقی کا کوئی آثار موجود نہیں ہے علاقہ میں صحت وتعلیم اورروڈ جیسی دنیا کی جدید سہولیات سے چند ایک مقام کے علاوہ علاقہ کویکسر نظرانداز کردیاگیا ہے موجودہ پی ایس ڈی پی میں پورے ضلع خضدارکے تمام دیہاتوں کو شامل کیاگیا یے بدقسمت علاقہ یوسی ساسول عوام ہے انکو پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی کاموں سے محروم کیاگیاہے علاقہ کو ہر دور میں نظر اندازکیاجارہا اس بار بھی ان علاقہ کو مزید پسماندگی میں دھکیل دیاگیا ہے ساسول میں صحت تعلیم کی نظام کا مکمل فقدان ہے علاقہ میں جہالت کا دوردورہ ہے لوگ اس ترقی کے دور میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہی ہے ساسول ضلع خضدار سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے خضدار کے خوبصورت علاقوں میں شمار ہوتے ہیں انکو نظراندازکرکے بائیسوی صدی میں وہاں کے لوگوں کوجہالت, غربت اورپسماندگی میں دھکیل دیاگیا ہے علاقہ متعبرین نے وزیراعلی بلوچستان ,چیف سیکٹریری ایم پی اے نواب ثنائ اللہ خان زہری ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ساسول علاقہ کو موجودہ ترقیاتی کاموں میں فوری شامل کیاجائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More