Tameerewatan
tameerewatan

دہشت گردوں نےمسافربس کو نذرِ آتش کردیا، تین مزید بسوں پر فائرنگ

دہشت گردوں نےمسافربس کو نذرِ آتش کردیا، تین مزید بسوں پر فائرنگ

 پاکستان ایران آر سی ڈی شاہراہ پر آج دو مختلف واقعات پیش آئے، جن میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر اور سامان بردار بسوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین جانے والی تین سامان بردار بسوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں بسوں کے ٹائر پھٹ گئے۔ بسوں میں سامان موجود تھا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بولان بلوچستان ذرائع کے مطابق اسی شاہراہ پر ایک اور واقعے میں مسلح افراد نے ایک بس کو آگ لگا دی جبکہ دو دیگر بسوں پر بھی فائرنگ کی۔

واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More