Tameerewatan
tameerewatan

کیا سونے کا دور ختم ہو گیا؟ عالمی مارکیٹ میں تاریخی گراوٹ، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں ہوشربا کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں جمعہ کے روز دونوں قیمتی دھاتیں سستی ہو گئیں۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر سستا ہو کر 4,050 ڈالر پر آ گیا۔ اس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4,600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 3,944 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61 سینٹس کمی کے بعد 58.30 ڈالر تک آ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 61 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 309 روپے اور 10 گرام چاندی 53 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 408 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ مالیاتی پالیسی سے متعلق توقعات کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More