مستونگ فائرنگ میں زخمی جج سےوزیراعلیٰ بلوچستان کا اہم رابطہ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “مکمل صحت یابی تک آپ کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے محافظوں پر حملہ کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے اور اس بزدلانہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بلوچستان حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کے تحفظ و سلامتی کے لیے تمام تر وسائل بکار لائے جائیں گے۔