Tameerewatan
tameerewatan

ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

 ریلویز پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جہاں پتوکی کے رہائشی ملزم ماجد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم گھی کے گیلن میں 11 کلو گرام آئس چھپا کر ٹرین کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری کارروائی میں جعفر ایکسپریس سے بہاولپور کے رہائشی ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے گھی کے ڈبوں میں چھپائی گئی 17 پیکٹ چرس اور ایک پیکٹ آئس برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ آیا گرفتار افراد کا تعلق کسی بین الصوبائی یا بین الاقوامی نیٹ ورک سے ہے۔

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کامیاب کارروائی کرنے والی ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ریلویز کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More