Tameerewatan
tameerewatan

 پولیس بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود میں گرہ حیات کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کے گشت پر مامور پولیس کی بکتر بند گاڑی کو مبینہ طور پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی فرید اللہ اور سپاہی اختر زمان شہید ہوئے، جبکہ قدرت اللہ اور عبدالمالک نامی دو اہلکار زخمی ہوئے۔

شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More