Tameerewatan
tameerewatan

مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے کرفیو نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے کرفیو نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان، بابر یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کرفیو کے دوران کسی بھی شہری کو گھر سے باہر نکلنے یا غیر ضروری نقل و حرکت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کرفیو کا اطلاق آج رات 9 بجے سے ہوگا اور انتظامیہ کے اگلے احکامات سامنے آنے تک برقرار رہے گا۔

بابر یوسفزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور مکمل تعاون یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور محکمہ داخلہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس لیے شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More