ایک ہی گھر کے چراغ گل، جنوبی وزیرستان میں بارشوں نے مچائی تباہی، کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ساجد اللہ محسود، ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ حادثہ گزشتہ شب پیش آیا۔
حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث کچے مکان کی چھت کمزور ہو کر گر گئی، جس وقت حادثہ ہوا تمام افراد کمرے میں موجود تھے۔