Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان لہو لہو، دہشت گردی اور حادثات کی لہر، 6 پراسرار لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی

بلوچستان لہو لہو، دہشت گردی اور حادثات کی لہر، 6 پراسرار لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی

 بلوچستان بھر میں سنسنی خیز اور ہولناک واقعات کی شدید لہر سامنے آئی ہے، جہاں فائرنگ، بم دھماکوں، آتشزدگی اور خوفناک روڈ حادثات کے نتیجے میں مریضہ سمیت 9 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد شدید زخمی ہو گئے، جبکہ مختلف علاقوں سے 6 پراسرار لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق منگوچر میں سفاکی کی انتہا سامنے آئی ہے جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مریضہ سمیت دو خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ دوسری جانب مستونگ میں دہشت کا ننگا ناچ دیکھنے کو ملا، جہاں نامعلوم افراد نے مال بردار گاڑیوں پر اندھا دھند حملہ کیا اور پھر دھماکے کر کے اہم پل اور گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا، جس کے بعد علاقے میں سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

اسی طرح حادثات اور ناگہانی آفتوں نے بھی قہر ڈھایا؛ سوراب میں سڑک کے خونریز حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کوئٹہ میں اچانک بھڑکنے والی خوفناک آگ کی لپیٹ میں آ کر 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعات کی اطلاق ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ صوبے کے مختلف علاقوں سے 6 لاشیں ملنے کے بعد شدید ہراس پھیل گیا ہے اور سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More