کیا بلوچستان میں بڑا سیاسی دھماکہ ہونے والا ہے؟ اسحاق ڈار اور عبدالمالک بلوچ کی خفیہ ملاقات
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور معاشی استحکام کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت اور سیاسی قیادت کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور طارق باجوہ بھی موجود تھے۔