Tameerewatan
tameerewatan

شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی، مریض اِس وقت نیپا ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

 

دوسریجانب ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں جب کہ پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس وائرس مثبت آنے پر بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

خیال رہے شہر قائد کے نیپا ہسپتال میں اب تک ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ شہر میں مجموعی طور پر موذی مرض کے 10 مریض ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More