بوڑھا ہونا بھول جائیں، مردوں کے لیے جوانی کا وہ حیران کن فارمولا جس نے طبی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
بڑھتی عمر کو روکا تو نہیں جا سکتا لیکن درست معلومات اور چند آسان عادات کو زندگی کا حصہ بنا کر مرد اپنی شخصیت کو زیادہ تروتازہ، فٹ اور جوان رکھ سکتے ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق 20 سال کی عمر کے بعد انسانی جسم میں جلد کو لچکدار اور مضبوط رکھنے والے پروٹین ‘کولیجن’ کی پیداوار ہر سال 1 فیصد کم ہونے لگتی ہے، جس کے باعث چہرے پر جھریاں اور باریک لکیریں نمایاں ہونا شروع ہوتی ہیں۔
ماہرینِ صحت کے مطابق مرد اگر درج ذیل آسان طریقوں پر عمل کریں تو بڑھتی عمر کے اثرات کو کافی حد تک چھپا سکتے ہیں:
نیم گرم پانی اور مختصر شاور: بہت گرم پانی اور زیادہ دیر نہانا جلد کے قدرتی تیل (سیبم) کو ختم کر کے اسے خشک بنا دیتا ہے، جس سے جھریاں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔ اس لیے ہمیشہ نیم گرم پانی سے 10 منٹ کے اندر نہائیں۔
جلد کی دیکھ بھال اور موئسچرائزر: عام صابن کے بجائے چہرے کی جلد کے مطابق کلینزر استعمال کریں۔ دن میں دو بار (صبح اور شام) موئسچرائزر لگائیں، اور ہفتے میں ایک یا دو بار چہرے سے مردہ خلیوں کی صفائی (Exfoliation) کریں۔
آنکھوں کے گرد خصوصی توجہ: چونکہ آنکھوں کے پاس کی جلد سب سے نازک ہوتی ہے، اس لیے رات کو سوتے وقت معیاری ‘آئی کریم’ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
ورزش، متوازن غذا اور پانی: ہفتے میں کم از کم 3 بار 30 منٹ کی ورزش، جنک فوڈ اور سوفٹ ڈرنکس سے پرہیز، دن میں 8 گلاس پانی اور تازہ پھلوں کا استعمال جسم اور جلد دونوں کو تروتازہ رکھتا ہے۔