Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان: اسمگلنگ اور سیکیورٹی چیکنگ کے نام پر مسافر بسوں کی گھنٹوں ناکہ بندی، شہری شدید مشکلات کا شکار

بلوچستان: اسمگلنگ اور سیکیورٹی چیکنگ کے نام پر مسافر بسوں کی گھنٹوں ناکہ بندی، شہری شدید مشکلات کا شکار

کوئٹہ: بلوچستان سے ملک کے دیگر صوبوں کو جانے والی مسافر بسوں کے مسافروں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے نام پر مختلف چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی غیر ضروری اور طویل تلاشی کے باعث سفر کا دورانیہ کئی گھنٹے بڑھ گیا ہے۔

مسافروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جگہ جگہ بار بار چیکنگ اور طویل انتظار کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔ شہریوں اور مسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کو ضرور یقینی بنایا جائے لیکن چیکنگ کے عمل کو جدید اور منظم کیا جائے تاکہ عام مسافروں کو غیر ضروری تاخیر اور اذیت سے بچایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More