Tameerewatan
tameerewatan

قلات میں سنسنی خیز واقعہ، مسلح افراد کا شاہراہ پر بڑا حملہ، مسافروں کو اتار کر گاڑیاں غائب

قلات میں سنسنی خیز واقعہ، مسلح افراد کا شاہراہ پر بڑا حملہ، مسافروں کو اتار کر گاڑیاں غائب

قلات: قلات میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کے دوران متعدد گاڑیوں کو روکنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 8 گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے راستے میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کو اتارنے کے بعد گاڑیاں اپنے قبضے میں لے کر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم واقعے کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More