Tameerewatan
tameerewatan

توانائی کی دنیا میں ہنگامہ، تیل کی سپلائی پر گہرا بحران، عالمی منڈیاں کانپ اٹھیں

توانائی کی دنیا میں ہنگامہ، تیل کی سپلائی پر گہرا بحران، عالمی منڈیاں کانپ اٹھیں

 ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکا میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بینک آف امریکا کے مطابق امریکا میں تقریباً 43 دن کی تیل سپلائی باقی رہ گئی ہے، جو جولائی 1983 کے بعد کم ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے اعداد و شمار کے مطابق 10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے، جو پانچ سالہ اوسط سے تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

اسی طرح اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی 18 جولائی تک کم ہو کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کے مجموعی تیل ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں، جسے توانائی کے شعبے میں اہم تشویش کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More