کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ناگرا کے مقام پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کوئٹہ، نوشکی اور پشین سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔