Tameerewatan
tameerewatan

ایک چیز سستی تو دوسری مہنگی، اوگرا کے نئے فیصلے نے عوام کے ہوش اڑا دیے

ایک چیز سستی تو دوسری مہنگی، اوگرا کے نئے فیصلے نے عوام کے ہوش اڑا دیے

 پیٹرولیم ڈویژن نے 21 جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More