Tameerewatan
tameerewatan

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاری، کئی چھتیں گر گئیں، بڑا جانی و مالی نقصان

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث صوبے میں مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 13 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

نوشہرہ میں فلیش فلڈ کے دوران محصور 18 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، جن میں صاحبزادہ ٹاؤن اکوڑہ خٹک کے 12 اور آدم زئی کے 6 افراد شامل ہیں۔

مانسہرہ میں سیلابی ریلوں کے باعث 3 رابطہ پل بہہ گئے جبکہ وادی کاغان سمیت مختلف علاقوں میں گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More