پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
اضح رہے کہ عرب لائٹ خام تیل ایک ہفتے میں 16ڈالر کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب، آئل کمپنیوں میں ممکنہ کمی پر ہلچل شروع ہوگئی جس پر یکمشت کمی رکوانے کے لیے لابنگ شروع کر دی گئی۔ بعض کمپنیاں 55روپے یکمشت کمی کے بجائے مرحلہ وار قیمتیں کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا بینچ مارک عرب لائٹ خام تیل ہے۔