Tameerewatan
tameerewatan

رات کے اندھیرے میں زلزلے کا جھٹکا، کوئٹہ کے قریبی اضلاع میں الرٹ جاری

رات کے اندھیرے میں زلزلے کا جھٹکا، کوئٹہ کے قریبی اضلاع میں الرٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع زیارت اور ہرنائی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق زلزلہ گزشتہ شب 11 بج کر 27 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 37 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ناپی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More