Tameerewatan
tameerewatan

اٹک: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوئے۔

 

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج 5 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔

 

بیان کے مطابق دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 2 دستی بم، 3 ایس ایم جی رائفلز، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More