امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی، جنیوا میں ہونے والی تقریب کا میزبان پاکستان ہوگا، پاکستانی قوم سمیت عالمی برادری کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایوان کے ہر رکن اور تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، یہ تاریخی معاہدہ سفارتکاری اور مذاکراتی عمل کی کامیابی ہے، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشکل حالات میں دانش اور صبر کا مظاہرہ کرنے والی مذاکراتی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، اس کٹھن اور صبر آزما عمل میں امیر قطر تمیم بن حمد کے انتہائی اہم کردار کا معترف