سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی تصویروں کا سچ سامنے آ گیا، رجب بٹ کا تہلکہ خیز انٹرویو
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی تصویروں کا سچ سامنے آ گیا، رجب بٹ کا تہلکہ خیز انٹرویو
لاہور: معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سلیم سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں، تاہم ان خبروں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل درِفشاں سلیم کی اسٹائلسٹ بھی ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھیں۔
یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باوقار مقام رکھتی ہیں اور ان کے درمیان کسی قسم کا ذاتی تعلق موجود نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جہاں صارفین مسلسل ان سے اس بارے میں سوالات کر رہے تھے۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ خبروں کا پھیلایا جانا افسوسناک عمل ہے اور اس سے لوگوں کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
رجب بٹ نے مزید کہا کہ انہوں نے فوری طور پر ان افواہوں کی تردید اس لیے کی تاکہ درِفشاں سلیم کو کسی بھی قسم کی غیر ضروری پریشانی یا بدنامی کا سامنا نہ کرنا پڑے، کیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقیقت کے منافی تھی