Tameerewatan
tameerewatan

جرمن سائنسدانوں کا حیران کن کارنامہ، ایسا اسمارٹ ٹوائلٹ تیار جو فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچائے گا

جرمن سائنسدانوں کا حیران کن کارنامہ، ایسا اسمارٹ ٹوائلٹ تیار جو فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچائے گا

 طبی دنیا میں ایک حیران کن اور بڑا انقلاب برپا ہو گیا ہے! جرمنی کی ایک معروف میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا جدید “اسمارٹ ٹوائلٹ سیٹ” تیار کر لیا ہے جو صرف 30 سیکنڈ میں دل کی خطرناک بیماری کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

’ہارو ای کے جی سیٹ (Haro EKG Seat)‘ نامی اس جدید ڈیوائس میں انتہائی باریک اور حساس ای سی جی سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سیٹ عام ٹوائلٹ سیٹ کی طرح ہی استعمال ہوتی ہے؛ جب صارف اس پر 30 سیکنڈ کے لیے بیٹھتا ہے تو یہ دل کی برقی سرگرمی کو ریکارڈ کر کے ڈیٹا براہِ راست صارف کے اسمارٹ فون ایپ پر بھیج دیتی ہے۔

طبی تحقیقات میں اس ٹوائلٹ سیٹ کے 6-لیڈ ای سی جی سسٹم کا موازنہ جب اسپتالوں کے روایتی 12-لیڈ ای سی جی سے کیا گیا تو دونوں کے نتائج میں حیران کن مماثلت پائی گئی۔

ماہرینِ صحت کے مطابق ’ایٹریئل فبریلیشن‘ (دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی) کی بروقت تشخیص نہ ہونے سے فالج اور دل کے دورے جیسے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی طبی تربیت کی ضرورت نہیں، اور یہ روزمرہ زندگی کے دوران دل کی صحت کی نگرانی کا آسان ترین ذریعہ ثابت ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More