Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان سمیت پوری دنیا کی مالیاتی مارکیٹس میں ہنگامی صورتحال

پاکستان سمیت پوری دنیا کی مالیاتی مارکیٹس میں ہنگامی صورتحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس گر کر ایک لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی نمایاں نظر آئے۔ ایشیا کی اہم اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 8 فیصد سے زائد، جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زیادہ، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More