Tameerewatan
tameerewatan

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے رجسٹریشن چارجز میں 100% اضافے کی تجویز

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے رجسٹریشن چارجز میں 100% اضافے کی تجویز

 حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے نظام میں بڑا انقلاب لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد اب نئی گاڑی شوروم سے باہر نکلنے سے پہلے ہی رجسٹرڈ کی جائے گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق اس نئے منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام آٹو ڈیلرز کو ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کا عمل فوری اور آسان بنایا جا سکے۔

تاہم، اس نئے نظام کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کے سروس چارجز میں بھی اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1,000 روپے اور گاڑیوں کی فیس 2,000 روپے سے بڑھا کر 4,000 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے تمام موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیلرز سے رابطہ کر کے انہیں اس سسٹم سے منسلک کریں۔ فی الوقت پورے پنجاب میں صرف 102 ڈیلرز کے پاس یہ اختیار موجود ہے۔

دوسری جانب، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہر چھوٹے بڑے شوروم کو لائسنس دینے کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نئے نظام پر متعدد سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More