Tameerewatan
tameerewatan

عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ کے باعث قیمتوں کے تعین کے لیے ضروری پلیٹس جاری نہ ہونے پر موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کو جاری پریس ریلیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 26 اور 27 جولائی کے دوران 25 جولائی کو مقرر کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہی لاگو رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More