کیا بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا ہونے والا ہے؟ سیکیورٹی فورسز کے اچانک حملوں سے دشمن کانپ اٹھا
بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے دوران فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلی کند عمرانی، خڈکوچہ اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں اور ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن کے دوران اب تک فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 16 مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے تک انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔