Tameerewatan
tameerewatan

دہشت گردوں کوانکی نانی یاد دلا دیں گے، شاہد رند

دہشت گردوں کوانکی نانی یاد دلا دیں گے، شاہد رند

کوئٹہ: معاونِ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا ہے۔

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ “قانون کے محافظوں، وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ایک ناکام کوشش اور گہری سازش کا حصہ ہے، لیکن امن دشمن عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ ریاست دشمن عناصر، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شاہد رند نے مزید بتایا کہ حکومتِ بلوچستان شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More