Tameerewatan
tameerewatan

دکی: مسلح افراد کا تھانہ نرہن پر بارودی مواد سے حملہ، عمارت مکمل طور پر تباہ

دکی: مسلح افراد کا تھانہ نرہن پر بارودی مواد سے حملہ، عمارت مکمل طور پر تباہ

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ نرہن پر بارودی مواد سے حملہ کر کے پولیس تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے تباہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، حملے کے وقت تھانے میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے بتایا کہ چند روز پہلے بھی اسی تھانے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تھانے کو عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔

واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناScriptبندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More