Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ؛ پٹرول اور ڈیزل کا پرانا نظام ختم

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ؛ پٹرول اور ڈیزل کا پرانا نظام ختم

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا یومیہ نظام منظور کرلیا، جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔

نئے طریقہ کار کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کا تعین گزشتہ سات کاروباری دنوں کی عالمی مارکیٹ کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔

اوگرا خود مختار طور پر روزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، تاہم ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ روز جاری کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کا تعین

اوگرا یکم جولائی 2026 سے روزانہ پلیٹس ریفرنس قیمتیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا، جبکہ پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی شرح میں تبدیلی فنانس ڈویژن کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

درآمدی پالیسی میں بھی تبدیلی

نئے نظام کے تحت مالی سال 2027 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق درآمد یا اپ لفٹمنٹ میں ڈیفالٹ کرنے والی کمپنیوں کو 9 ماہ تک نئی درآمدی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے اوگرا کو نئے پرائسنگ میکانزم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More