Tameerewatan
tameerewatan

امریکہ کے ایران پر چھٹے روز بھی فضائی حملے، مختلف شہروں میں دھماکے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات

امریکہ کے ایران پر چھٹے روز بھی فضائی حملے، مختلف شہروں میں دھماکے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی فوج نے مسلسل چھٹے روز بھی ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد مقامات پر دھماکوں، جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تازہ کارروائیوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا اور اس کے فوجی ڈھانچے کو مزید کمزور کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر خمیر میں واقع ایک اہم پل کو رات گئے نشانہ بنایا گیا، جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا۔ بعد ازاں ایرانی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران کیہوارستان پل اور بندر عباس کے ایک رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر عباس کے قریب ایک پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور بھی حملے کی زد میں آیا، جس کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے حملوں میں نشانہ بنائے گئے مخصوص مقامات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ ایرانی حکام نے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More