Tameerewatan
tameerewatan

امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔ 

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پربطور ثالث دستخط کردیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More