Tameerewatan
tameerewatan

مذاکرات ناکام: حکومت نے بار بار دھوکہ دیا، اب بات صرف اصل مالکان سے ہوگی، اصغر اچکزئی

کوئٹہ: حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے، جس کے بعد دھرنا کمیٹی نے احتجاج اور صوبہ گیر ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنما اصغر اچکزئی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور طے شدہ معاملات سے انحراف کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ایک مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق ہو چکا تھا، تاہم بعد میں حکومتی کمیٹی نے اس ڈرافٹ میں تبدیلیاں کر کے مذاکراتی عمل کو متاثر کیا۔

اصغر اچکزئی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں دو مرتبہ تبدیلی کی گئی، جس کے باعث دھرنا کمیٹی نے مذاکرات کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا اور احتجاجاً بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، تاہم لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی نئے مسودے پر بات نہیں کی جائے گی۔

اصغر اچکزئی نے کہا کہ آئندہ مذاکرات صرف پہلے روز پیش کیے گئے اصل مطالبات کی بنیاد پر ہوں گے اور حکومت کو اپنے “اصل فیصلہ سازوں” کو سامنے لانا ہوگا تاکہ معاملات پر براہ راست بات کی جا سکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، جبکہ صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

دھرنا کمیٹی کے رہنما نے بتایا کہ احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جمعہ کو لواحقین اور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Tanveer کہتے ہیں

    Very nyc Mash Allah Allah kamyab kry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More