عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ گر گئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے اثرات نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 123 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 339 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 434 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں۔