بلوچستان کے ضلع سوراب میں کلغلی کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار کمسن بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پنجگور سے سوراب کے راستے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر آج دوپہر تقریباً 12:30 بجے کلغلی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں صلاح الدین ولد عبداللہ گردن پر گولی کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے، جبکہ کمسن بچی صبین بنت عبداللہ کے پاؤں میں دو گولیاں لگیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں