Tameerewatan
tameerewatan

تربت میں قیامت خیز واقعہ، مسلح افراد نے مزدوروں کو نشانہ بنا ڈالا

تربت میں قیامت خیز واقعہ، مسلح افراد نے مزدوروں کو نشانہ بنا ڈالا

تربت: تربت کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے سات مزدوروں کو گاڑی سے اتار کر اغوا کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کیے جانے والے مزدوروں میں چار پنجابی اور تین پختون شامل ہیں، جو کلاتک سے تربت واپس جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں سورگ کے مقام سے ایک پختون مزدور کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ چار پنجابی اور دو پختون مزدور تاحال لاپتا ہیں۔

واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک مقامی راہ گیر عبدالرزاق بھی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ لاپتا مزدوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More